Author Topic: صدقہ کیا ہے ؟ / صدقہ ﮐﯿﻮں ضروری ہے؟  (Read 21138 times)

Offline Administrator

  • Administrator
  • Newbie
  • *****
  • Posts: 23
  • Karma: +0/-0
    • View Profile
صدقہ کیا ہے ؟ / صدقہ ﮐﯿﻮں ضروری ہے؟
بسْــــــــمِ ﷲِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيـــــْــمِ
السَـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه ُ, میرے پیارے محترم عزیز بھائیوں اور پیاری بہنوں ! ایک سوال کہ صدقہ ﮐﯿﻮں ضروری ہے ؟ اوراگراس کو ادا کرنے کی اِستطاعت نہ ہوتوکیا کریں ؟ .... حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمارے پیارے رسول اکرم حضرت محمّد مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم نے فرمایا : "ہر مسلمان کے لیے صدقہ ضروری ہے," ..... صحابہؓ کرام رضوان اللہ اجمعین عرض گزار ہوئے کہ اگر کوئی شخص اِس کی اِستطاعت نہ رکھے تو؟ ...... آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : " اپنے ہاتھوں سے کام کرے، جس سے اپنی ذات کو فائدہ پہنچائے اور صدقہ بھی کرے," ..... صحابہؓ کرام رضوان اللہ اجمعین نے عرض کیا : اگر اس کی طاقت بھی نہ ہو یا ایسا نہ کر سکے تو؟ ...... آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :" ضرورت مند اور محتاج کی مدد کرے" ..... صحابہؓ کرام رضوان اللہ اجمعین عرض گزار ہوئے: اگر ایسا نہ کر سکے تو؟ ...... آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :" اسے چاہیے کہ خیر کا حکم کرے یا فرمایا کہ نیکی کا حکم دے" ...... صحابہؓ کرام رضوان اللہ اجمعین نے پھر عرض کیا : اگر یہ بھی نہ کر سکے تو؟ ..... آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : "وہ برائی سے رکا رہے کیونکہ یہی اس کے لیے صدقہ ہے۔" (أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب الأدب، باب کل معروف صدقة ، 5 / 2241)
1. دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]
2. اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]
3. بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]
4. گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]
5. کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]
6. راستے سے پتھر,کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
7. مدد کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]
8. اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]
9. بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]
10. لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
11. سُبحَانَ اللّهِ کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
12.الْحَمْدُ لِلَّهِ کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
13. اللَّهُ أَكْبَرُ کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
14. ﺃَﺳْﺘَﻐْﻔِﺮُ ﺍﻟﻠَّﻪَ کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
15. نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
16. برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
17. ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 55]
18. دو لوگوں کے درمیان انصاف کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]
19. کسی آدمی کو سواری پر بٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوانا صدقہ ہے ۔ [بخاری: 2518]
20. اچھی بات کہنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2589]
21. نماز کے لئے چل کر جانے والا ہر قدم صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]
22. راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]
23. خود کھانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]
24. اپنے بیٹے کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]
25. اپنی بیوی کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]
26. اپنے خادم کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]
27. کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [نسائی: 253]
28. اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]
29. پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434]
30. اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434]
31. ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے۔ [ابو داﺅد: 5243]
32. آپس میں صلح کروانا صدقہ ہے۔ [بخاری - تاریخ: 259/3]
33. تمہارے درخت یا فصل سے جو کچھ کھائے وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ [مسلم: 1553]
34. بھوکے کو کھانا کھلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3367]
35. پانی پلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3368]
36. دو مرتبہ قرض دینا ایک مرتبہ صدقہ دینے کے برابر ہے۔ [ابن ماجہ: 3430]
37. کسی آدمی کو اپنی سواری پر بٹھا لینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1009]
38. گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]
39. ضرورت مند کے کام آنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]
40. علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا صدقہ ہے۔ [ابن ماجہ: 243]

اے اللہ ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے, اللہ عزوجل ہمیں رسول اللہ ﷺ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرما, یا ذوالجلال والاکرام یاالله ! ہماری دعائیں اپنی شان کے مطابق قبول فرما۔
 بِرَحْمَتِكَ يَآ أَرْحَمَ الرَّحِمِينَ آمِينْ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن
copied...