Author Topic: القرآن و حدیث نبوی  (Read 22309 times)

Offline Administrator

  • Administrator
  • Newbie
  • *****
  • Posts: 23
  • Karma: +0/-0
    • View Profile
القرآن و حدیث نبوی
« on: May 15, 2020, 04:28:01 AM »
💐حدیث نبوی💐
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ستر  اہل صفہ کو دیکھا، ان میں سے کسی کے پاس جسم کے اوپر کا پورا حصہ چھپانے کے لئے چادر نہیں تھی، کسی کے پاس نچلا دھڑ ڈھانکنے کے لئے آزار ( پاجامہ،، تہ بند اور شلوار وغیرہ) ہوتی یا چادر جسے وہ اپنی گردنوں میں باندھ لیتے،وہ کپڑا کسی کی نصف پنڈلی تک پہنچتا اور کسی کے ٹخنوں تک، پس وہ اسے اپنے ہاتھ سے اکٹھا کرکے رکھتے کہ کہیں ان کا قابل ستر حصہ عریاں نہ ہو جائے۔
(صحیح بخاری،کتاب المساجد، ح-442 )
 🌷 القرآن🌷
اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان رحم فرمانے والا ہے-
قسم ہے تارے کی جبکہ وہ غروب ہؤا، تمہارا رفیق نہ بھٹکا ہے نہ بہکا ہے- وہ اپنی خواہش نفس سے نہیں بولتا، یہ تو ایک وحی ہے جو اس پر نازل کی جاتی ہے- اسے زبردست قوت والے نے تعلیم دی ہے جو بڑا صاحب حکمت ہے- وہ سامنے آکھڑا ہؤا جبکہ وہ بالائی افق پر تھآ،پھر قریب آیا اور اوپر معلق ہو گیا، یہاں تک کہ دو کمانوں کے برابر یا اس سے کچھ کم فاصلے رہ گیا-
(پارہ-27,النجم- 1 تا 11 )
السَّلَامُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُه   
اللھم اجرنی من النار۔
یااللہﷻ
ماہ صیام المبارک  کی با برکت گھڑی میں ہم سب کو اپنی رحمت و مغفرت سے فیضیاب فرما،
ہمیں تمام جسمانی و روحانی بیماریوں سے شفاء عطا فرما، رزق حلال میں فراخی بخش دے،
 تمام بیماروں کو شفاء کاملہ وعاجلہ عطا فرما۔ دنیا و آخرت کی کامیابیاں اور تمام  بھلائیاں ہمیں عطاکر-
ہماری اور ہمارے والدین ودگر اعزہ اقرب جو ایمان کی حالت میں وفات پاگئے ان سب کی کامل مغفرت فرما، آخرت میں ہمارے ساتھ بھی عفو درگزر اور احسان کا معاملہ فرما.
 آمین یا رب العالمین
🥦صبح بخیر🥦

Offline Administrator

  • Administrator
  • Newbie
  • *****
  • Posts: 23
  • Karma: +0/-0
    • View Profile
Re: القرآن و حدیث نبوی
« Reply #1 on: May 16, 2020, 03:40:19 AM »
🌷القرآن🌷
آللہ کے نام سے جو نہایت مہربان رحم فرمانے والا ہے-
تب اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہونچائی جو وحی بھی اسے یونچانی تھی۔ نظر نے جو کچھ دیکھا۔ دل نے اس میں جھوٹ نہ ملایا۔ اب کیا تم اس چیز پر اس سے جھگڑتے ہو جسے وہ آنکھوں سے دیکھتا ہے۔ اور ایک مرتبہ ھر اس نے سدرة المنتہی کے پاس اس کو دیکھا جہاں پاس ہی جنت الماوی ہے۔اس وقت سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھارہا تھا۔ نگاہ نہ چندھیائی نہ حد سے متجاوز ہوئی اور اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں-
(پارہ-27٫ النجم-10 تا 18 )
 🌿 حدیث نبوی🌿
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، دنیا مومن کے لئے قیدخانہ اور کافر کے لئے جنت ہے-
(صحیح مسلم،کتاب الزھد والرقاق،ح-2956)
السَّلَامُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُه   
اللھم اجرنی من النار۔
یااللہﷻ
ماہ صیام المبارک  کی با برکت گھڑی میں ہم سب کو اپنی رحمت و مغفرت سے فیضیاب فرما،
ہمیں تمام جسمانی و روحانی بیماریوں سے شفاء عطا فرما، رزق حلال میں فراخی بخش دے،
 تمام بیماروں کو شفاء کاملہ وعاجلہ عطا فرما۔ دنیا و آخرت کی کامیابیاں اور تمام  بھلائیاں ہمیں عطاکر-
ہماری اور ہمارے والدین ودگر اعزہ اقرب جو ایمان کی حالت میں وفات پاگئے ان سب کی کامل مغفرت فرما، آخرت میں ہمارے ساتھ بھی عفو درگزر اور احسان کا معاملہ فرما.
 آمین یا رب العالمین
🥦صبح بخیر🥦

Offline Administrator

  • Administrator
  • Newbie
  • *****
  • Posts: 23
  • Karma: +0/-0
    • View Profile
Re: القرآن و حدیث نبوی
« Reply #2 on: May 17, 2020, 06:43:01 AM »
🌴 القرآن🌴
اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان رحم فرمانے والا ہے-
اب ذرا بتاؤ،تم نے کبھی اس لات، اور اس عزیْ ، اور تیسری ایک اور دیوی منات کی حقیقت پر کچھ غور بھی کیا؟ کیا بیٹے تمہارے لئے ہیں اور بیٹیاں خدا کے لئے؟ یہ تو بڑی دھاندلی کی تقسیم ہوئی!دراصل یہ کچھ نہیں ہیں مگر بس چند نام جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لئے ہیں۔اللہ نے ان کے لئے کوئی سند نازل نہیں کی۔حقیقت یہ ہے کہ لوگ محض وہم و گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور خواہشات نفس کے مرید بنے ہوئے ہیں۔ حالانکہ ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آ چکی ہے، کیا انسان جو کچھ چاہے اس کے لئے وہی حق ہے؟ دنیا اور آخرت کا مالک تو آللہ ہی ہے-
(پارہ-27, انجم-19 تا 25 )
 🥦 حدیث نبوی🥦
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کندھے سے پکڑ کر فرمایا، تم دنیا میں ایسے رہو گویا تم ایک پردیسی یا راہ گیر ہو۔ حضرت ابن عمر فرمایا کرتے تھے، جب تم شام کرو تو صبح کا انتظار مت کرو اور جب صبحِ کرو تو شام کا انتظار مت کرو اور اپنی صحت میں بیماری کے لئے اور اپنی زندگی میں موت کے لئے (کچھ) حاصل کرلو-
(صحیح بخاری، کتاب الرقاق، ح-6416 )
*السلام وعليكم ورحمةالله وبركاته* ⚘
💥 صبح کی ان پر نور ساعتوں میں دل سے دعا ھے کہ اللہ پاک آپ کو آپ کی فیملی کے ہر فرد کو صحت تندرستی دے خوشحال اور آباد رکھے۔
💥 یا اللّہ روزِ محشر گناہوں کا پردہ رکھنا۔ حضورﷺ کی شفاعت کبرا نصیب فرمانا۔ عرش کا سایہ نصیب فرمانا۔
حضور اکرمﷺ کے دستِ مبارک سے حوض کوثر کا پانی عطا فرمانا۔
پروردگار عالم! مسلم امہ کئی ممالک میں ظلم کا شکار ہے،ان کو ظلم سے نجات دلا۔
 *آمین یارب العالمین*
🥦 صبح بخیر🥦

Offline Administrator

  • Administrator
  • Newbie
  • *****
  • Posts: 23
  • Karma: +0/-0
    • View Profile
Re: القرآن و حدیث نبوی
« Reply #3 on: May 19, 2020, 08:55:57 AM »
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکات
*﷽لَآاِلٰهَ اِلَّااللّٰهُ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللّٰهِﷺ*
‏یارب *ذوالجلال والاکرام!
ہم تیرے آخری *نبیﷺ* کی آخری امت، تجھ سےخیروعافیت کےطلبگارہیں -
اےرب ہم اپنی ایک سانس پربھی اختیار نہیں رکھتے٫
تو ہی ہماراخالق اورتوہی قادرمطلق ہے-
اے *اللّٰه! توخالق کائنات ہےتیرےسواکوئی معبودنہیں
یارب کریم! اپنے *محبوبﷺ* کےصدقےہمیں ںکروناوباء سےنجات عطافرما-
 اے میـرے پیـارے اللّٰـــہ! ہـــم سـے مصیبتـــ اور وبـائ بیمـاریـوں کــو ہٹـا دیجئیـے
امین ثمہ امین
🌴 صبح بخیر🍀
🌿 القرآن🌿
اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان رحم فرمانے والا ہے-
پس اے نبی(ص)!جو شخص ہمارے ذکر سے منہ پھیرتا ہے، اور دنیا کی زندگی کے سوا جسے کچھ مطلوب نہیں ہے،اسے اس کے حال پر چھوڑ۔ دو۔ ان لوگوں کا مبلغ علم بس یہی کچھ ہے،یہ بات آپ کا رب ہی زیادہ جانتا ہے کہ اس کے راستے سے کون بھٹک گیا ہے اور کون سیدھے راستے پر ہے،اور زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک اللہ ہی ہے تاکہ اللہ برائی کرنے والوں کو ان کے عمل کا بدلہ دے اور ان لوگوں کو۔ اچھی جزا سے نوازے جنہوں نے نیک رویہ اختیار کیا ہے۔
(پارہ-27،النجم۔29 تا 31)
🌷 حدیث نبوی🌷
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات اس حال میں ہوئی کہ میرے گھر میں کوئی ایسی چیز نہیں تھی جو کوئی جاندار کھائے، سوائے اس تھوڑے سے جو کے جو میرے طاق میں رکھے ہوئے تھے۔ پس میں ایک مدت دراز تک اسی میں سے (لے لے کر)کھاتی رہی (بالآخر ایک دن) میں نے اسے ناپا تو وہ ختم ہو گیا۔
(صحیح بخاری، کتاب فرض الخمس،ح-3097)

Offline Administrator

  • Administrator
  • Newbie
  • *****
  • Posts: 23
  • Karma: +0/-0
    • View Profile
Re: القرآن و حدیث نبوی
« Reply #4 on: May 20, 2020, 07:18:58 AM »
🌱القرأن🌱
     اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان رحم فرمانے والا ہے-                 
جو بڑے بڑے گناہوں اور کھلے کھلے قبیح افعال سے پرہیز کرتے ہیں، الا یہ کہ کچھ قصور ان سے سرزد ہو جائے- بلا شبہ تیرے رب کا دامنِ مغفرت بہت وسیع ہے-وہ تمہیں اس وقت سے خوب جانتا ہے جب اس نے زمین سے تمہیں پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں ابھی جنین ہی تھے- پس اپنے نفس کی پاکی کے دعوے نہ کرو، وہی بہتر جانتا ہے کہ واقعی متقی کون ہے-
(پارہ-27, النجم-32)
🌷 حدیث نبوی🌷
حضرت عمرو بن حارث، حضرت ام المومنین جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے بھائی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے وقت کوئی دینار و درہم چھوڑا، نہ کوئی غلام لونڈی اور نہ کوئی اور چیز۔البتہ وہ سفید خچر جھوڑا جس پر آپ سوار ہوتے تھے اور اپنے ہتھیار اور وہ زمین،جسے آپ نے مسافروں کے لئے صدقہ (وقف) کردیا تھا-
صحیح بخآری,کتاب الوصایا، ح-2739)
 ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ
‏ھمیشہ انسانیت کی بہتری چاھو اللہ تمھارے دشمنوں کو تمھارا مطیع کر دے گا. نیکی ایسے کرو , جیسے بارش جگہ نہیں دیکھتی بلکہ ھر جگہ کو سیراب کر دیتی ھے .
- صبح کی خاموش اور پرسکون روشنی کے مالک رب کائنات آپکی تمام تر دلی خواہیشات اپنی بارگاہ میں منظور قبول فرمائے۔
 -اے رب کریم ہمیں ہمشیہ اپنے والدین کی خدمت اور دعائیں لینے کی توفیق عطا فرما اور سب انسانوں کو اس موذی مرض سےنجات دلاکر
اپنے حفظ و ایمان میں رکھ ۔
-‏جب روزی تنگ ہو جاۓ تو استغفار زیادہ کیا کرو تا کہ روزی کے دروازے کھل جائیں۔
-اللہ تعالی ہم سب کے گناہوں کو بخش  دے اس بخشش کے عشرے میں۔اللہ تعالی ہمارے رزق و جانوں و مال میں، اولاد میں برکت عطا فرمائے.
آمین یارب العالمین
🌹 صبح بخیر🌹