Show Posts

This section allows you to view all posts made by this member. Note that you can only see posts made in areas you currently have access to.


Topics - Administrator

Pages: [1]
1
شاعری / کچھ کام تھے اپنی مرضی کے
« on: July 21, 2020, 11:45:18 AM »
کچھ کام تھے اپنی مرضی کے
کچھ کام فقط مجبوری تھے
پھر وقت بہت ہی تھوڑا تھا
اور سارے کام ضروری تھے
حارث خلیق

2
حُسن بلاَں توں ڈر لگدا اے
عشق دے ناں توں ڈر لگدا اے
جتھے ڈھول وداع ہویا سی
اج اُس تھاں توں ڈر لگدا اے
آپاں سدھے راہے تُرنا
وَل ولَاں توں ڈر لگدا اے
ٹُکر کھوہندے بالاں کولوں
بندے، کاں توں ڈر لگدا اے
نِبڑ لاں گا باہروں تے میں
گھر دے جیاں توں ڈر لگدا اے
کدھرے میتھوں رُس نہ جاون
رب تے ماں توں ڈر لگدا اے
ساہ اُدھارے مہلت تھوڑی
چار دناں توں ڈر لگدا اے
وانگ دھریکاں ودھد یاں جاون
قمر دھیاں توں ڈر لگدا اے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فرید قمرچشتی

3
*اپنا دل دیکھیں کہ کونسا ھے۔۔۔؟*

دل کی 13 اقسام
ﺩﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﻭﻩ ﺍﻗﺴﺎﻡ ﺟﻦ ﻛﺎ ﻗﺮﺁﻥ
 ﻣﺠﻴﺪ ﻣﻴﮟ ﺫﻛﺮ ﮨﮯ
*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﺴﻠﻴﻢ😘 ﯾﮧ ﻭﻩ ﺧﺎﻟﺺ ﺩﻝ
 ﮨﮯ ﺟﻮ ﻛﻔﺮ، ﻧﻔﺎﻕ ﺍﻭﺭ ﮔﻨﺪﮔﯽ ﺳﮯ ﭘﺎﮎ
 ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ...
ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺸﻌﺮﺍﺀ، ﺍﻵﻳﺔ89:
*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻤﻨﻴﺐ😘
 ﯾﮧ ﻭﻩ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ
 ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺳﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﻛﺮﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﻃﺎﻋﺖ
 ﻣﻴﮟ ﻟﮕﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ..
ﺳﻮﺭﺓ ﻕ، ﺍﻵﻳﺔ33:
*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻤﺨﺒﺖ😘
 ﯾﮧ ﻭﻩ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ
 ﺟﻬﻜﺎ ﮨﻮﺍ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﺍﻭﺭ ﺳﻜﻮﻥ ﻭﺍﻻ ﮨﻮﺗﺎ
 ﮨﮯ...
ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺤﺞ، ﺍﻵﻳﺔ54:
*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻮﺟﻞ😘
 ﯾﮧ ﻭﻩ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ
 ﻧﯿﮑﯽ ﻛﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﯽ ﮈﺭﺗﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﺘﮧ
 ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻗﺒﻮﻝ ﻛﺮﮮ ﮔﺎ ﻳﺎ ﻧﮩﻴﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ
 ﺭﺏ ﻛﮯ ﻋﺬﺍﺏ ﺳﮯ ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﮈﺭﺗﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ...
ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻤﺆﻣﻨﻮﻥ، ﺍﻵﻳﺔ60:
*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﺘﻘﯽ😘
 ﯾﮧ ﻭﻩ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ
 ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻛﮯ ﺷﻌﺎﺋﺮ ﮐﯽ ﺗﻌﻈﻴﻢ ﻛﺮﺗﺎ ﮨﮯ...
ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺤﺞ، ﺍﻵﻳﺔ32:
*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻤﻬﺪﯼ😘
 ﯾﮧ ﻭﻩ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ
 ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻛﮯ ﻓﻴﺼﻠﻮﮞ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﺭﺍﺿﯽ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ
 ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﻛﮯ ﺍﺣﮑﺎﻣﺎﺕ ﻛﻮ ﺑﻬﯽ
 ﺑﺨﻮﺷﯽ ﻗﺒﻮﻝ ﻛﺮ ﻟﻴﺘﺎ ﮨﮯ...
*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻤﻄﻤﺌﻦ😘
 ﯾﮧ ﻭﻩ ﺩﻝ ﮨﮯ
 ﺟﺲ ﻛﻮ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﮐﯽ ﺗﻮﺣﻴﺪ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻛﮯ ﺫﻛﺮ
 ﺳﮯ ﮨﯽ ﺳﻜﻮﻥ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ...
ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺮﻋﺪ، ﺍﻵﻳﺔ28:
*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﺤﺊ😘
 ﯾﮧ ﻭﻩ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﻟﻠّٰﮧ
 ﮐﯽ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻥ ﻗﻮﻣﻮﮞ ﻛﺎ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺳﻦ ﻛﺮ ﺍﻥ
 ﺳﮯ ﻋﺒﺮﺕ ﺍﻭﺭ ﻧﺼﺤﻴﺖ ﺣﺎﺻﻞ ﻛﺮﺗﺎ ﮨﮯ...
ﺳﻮﺭﺓ ﻕ، ﺍﻵﻳﺔ37:
*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻤﺮﯾﺾ😘
 ﯾﮧ ﻭﮦ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ
 ﺷﮏ، ﻧﻔﺎﻕ، ﺑﺪﺍﺧﻼﻗﯽ ﺍﻭﺭ ﮨﻮﺱ ﻭ ﻻﻟﭻ
 ﻭﻏﯿﺮﮦ ﺟﯿﺴﮯ ﺍﻣﺮﺍﺽ ﻣﯿﮟ ﻣﺒﺘﻼ ﮨﮯ...
ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻻﺣﺰﺍﺏ، ﺍﻵﻳﺔ32:
*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻷﻋﻤﻰ😘
 ﯾﮧ ﻭﮦ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ
 ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﻧﮧ ﺳﻨﺘﺎ ﮨﮯ، ﺍﺣﺴﺎﺱ ﺳﮯ
 ﻋﺎﺭﯼ ﮨﮯ، ﺣﺘٰﯽ ﮐﮧ ﺍﻧﺪﮬﺎ ﮨﮯ...
ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺤﺞ، ﺍﻵﻳﺔ46:
*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻼﻫﻰ😘
 ﯾﮧ ﻭﮦ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ
 ﻗﺮﺁﻥ ﺳﮯ ﻏﺎﻓﻞ، ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺭﻧﮕﯿﻨﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ
 ﻣﮕﻦ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ...
ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻻﻧﺒﯿﺎﺀ، ﺍﻵﻳﺔ3:
*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻵﺛﻢ😘
 ﯾﮧ ﻭﮦ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺣﻖ
 ﭘﺮ ﭘﺮﺩﮦ ﮈﺍﻝ، ﺍﺱ ﮐﯽ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﭼﮭﭙﺎﺗﺎ
 ﮨﮯ...
ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺒﻘﺮﮦ، ﺍﻵﻳﺔ283:
*#ﺍﻟﻘﻠﺐ_ﺍﻟﻤﺘﻜﺒﺮ😘
 ﯾﮧ ﻭﮦ ﺩﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ
 ﻣﺘﮑﺒﺮ ﺍﻭﺭ ﺳﺮﮐﺶ ﮨﮯ، ﺟﺲ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ
 ﺩﯾﻨﺪﺍﺭﯼ ﭘﺮﮔﮭﻤﻨﮉ ﮨﮯ، ﺍﺱ ﻟﺤﺎﻅ ﺳﮯ ﯾﮧ
 ﺩﻝ ﻇﻠﻢ ﻭ ﺟﺎﺭﺣﯿﺖ ﮐﺎ ﮔﮭﺮ ﮨﻮﮐﺮ ﺭﮦ
 ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ...
ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻤﺆﻣﻦ،

4
شاعری / (فاخرہ بتول)
« on: July 19, 2020, 12:48:37 PM »
خود کو زیر ِ عتاب کون کرے
آپ کا انتخاب کون کرے ؟
فرقتوں کے زوال موسم میں
قُربتوں کا حساب کون کرے؟
کچھ ضروری سے کام اور بھی ہیں
عشق خانہ خراب کون کرے
بات کرنی کسے نہیں آتی ؟
اب اُسے لاجواب کون کرے ؟
لٹ ہو ماتھے پہ کس لیےصاحب ؟
چاند زیر ِ نقاب کون کرے
کون شکوہ کرے وہاں جا کر
رہنے دیجے، جناب کون کرے
جو مقٌدر میں ھے ملے گا بتول
یونہی نیٌت خراب کون کرے
(فاخرہ بتول)

5
بریانی دے  ذائقے وچ  کسان دا خون پسینہ شامل ھوندا اے 


6
ﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﮐﺎﭘﺎﻧﯽ ﻧﻤﮑﯿﻦ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮﺗﺎﮨﮯ ؟
ﺍﯾﮏ ﺧﺪﺍﺋﯽ ﺣﮑﻤﺖ . .
ﺳﻮﺭﺝ ﻃﻠﻮﻉ ﮨﻮﭼﮑﺎﺗﮭﺎ . ﮨﻢ ﺳﺎﺣﻞ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﭘﺮﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ . ﺧﻨﮏ ﮨﻮﺍﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﺗﮯ ﺁﻭﺍﺭﮦ ﺑﺎﺩﻟﻮﮞ ﮐﺎﺣﺴﯿﻦ ﻣﻨﻈﺮﺧﺎﺻﺎ ﺩﻟﮑﺶ ﺗﮭﺎ . ﺗﺎﺣﺪﻧﮕﺎﮦ ﭘﮭﯿﻼ ﺳﻤﻨﺪﺭﻣﯿﺮﯼ ﺳﻮﭺ ﮐﺎﻣﺤﻮﺭﺑﻦ ﮔﯿﺎ
ﺳﻤﻨﺪﺭﮐﺎﭘﺎﻧﯽ ﮐﮭﺎﺭﺍ ﯾﺎﻧﻤﮑﯿﻦ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮﺗﺎﮨﮯ . ﺳﻤﻨﺪﺭﯼ ﻣﺪﻭﺟﺰﺭﮐﮯﭘﯿﭽﮭﮯ ﺁﺧﺮﮐﯿﺎﺣﮑﻤﺖ ﭘﻮﺷﯿﺪﮦ ﮨﮯ ؟
ﭘﮩﻠﮯ ﮨﻢ ﻋﺎﻡ ﺳﺎﺗﺠﺰﯾﮧ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ . ﺑﺎﺭﺵ ﺍﻭﺭﺑﺮﻑ ﮐﺎﭘﺎﻧﯽ ﺟﺐ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺟﻨﮕﻠﯽ ﭘﮩﺎﮌﯼ ﺭﺍﺳﺘﻮﮞ ﺳﮯﮔﺰﺭﺗﺎﮨﮯ . ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻣﻌﺪﻧﯿﺎﺕ ﮐﯿﻤﯿﺎﺕ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﺮﻟﯿﺘﺎﮨﮯ . ﺟﻮ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺟﮭﯿﻠﻮﮞ ﺩﺭﯾﺎﺅﮞ ﮐﺎﺳﻔﺮﻃﮯﮐﺮﮐﮯﺳﻤﻨﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﮔﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ . ﻣﺪﻭﺟﺰﺭ ﮐﮯﺗﺴﻠﺴﻞ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮨﻮﺍﻣﯿﮟ ﺍﮌﺟﺎﺗﺎﮨﮯ . ﺟﺒﮑﮧ ﻧﻤﮑﯿﺎﺕ ﺳﻤﻨﺪﺭﮐﺎﺣﺼﮧ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ . ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺳﺎﻝ ﺳﮯ ﯾﮧ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺟﺎﺭﯼ ﮨﮯ . ﺩﻧﯿﺎﮐﺎﺳﺐ ﺳﮯ ﻧﻤﮑﯿﻦ ﺗﺮﯾﻦ ﺳﻤﻨﺪﺭﺑﺤﯿﺮﮦ ﻣﺮﺩﺍﺭﮐﮯﻧﺎﻡ ﺳﮯﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﮯ . ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪﮔﺮﯾﭧ ﺳﺎﻟﭧ ﻟﯿﮏ ﻧﺎﻣﯽ ﺟﮭﯿﻞ ﮐﺎﻧﻤﺒﺮﺁﺗﺎﮨﮯ . ﺍﻥ ﻣﻘﺎﻣﺎﺕ ﮐﺎﭘﺎﻧﯽ ﻋﺎﻡ ﺳﻤﻨﺪﺭﯼ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺩﺱ ﮔﻨﺎﺯﯾﺎﺩﮦ ﻧﻤﮑﯿﻦ ﮨﮯ .
ﻟﯿﮑﻦ ﺳﻮﺍﻝ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺧﺪﺍ ﻧﮯ ﺍﺗﻨﮯﺑﮍﮮ ﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﻧﻤﮑﯿﻦ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﺮﺭﮐﮭﺎﮨﮯ . ﺍﺳﯽ ﻏﺮﺽ ﺳﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮐﯿﺎﺟﺲ ﮐﯽ ﺗﻔﺼﯿﻼﺕ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﮨﯿﮟ
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯﺑﮭﺮﮮ ﺩﻭﭨﺐ ﺩﮬﻮﭖ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﮯ . ﺍﯾﮏ ﭨﺐ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﮐﻠﻮ ﻧﻤﮏ ﮈﺍﻻ . ﺩﻭﺳﺮﮮﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮐﻠﻮﭼﯿﻨﯽ ﮈﺍﻟﯽ . ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻥ ﺷﺎﻡ ﮐﻮﺩﯾﮑﮭﺎﺗﻮ ﻣﯿﭩﮭﺎﭘﺎﻧﯽ ﺳﺒﺰﯼ ﻣﺎﺋﻞ ﺍﻭﺭﻣﭽﮭﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺁﻣﺎﺟﮕﺎﮦ ﺑﻦ ﭼﮑﺎﺗﮭﺎ . ﺟﺒﮑﮧ ﻧﻤﮑﯿﻦ ﭘﺎﻧﯽ ﻗﺪﺭﮮﺑﮩﺘﺮﺗﮭﺎ . ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﯽ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮐﻮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺩﮨﺮﺍﯾﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﺑﺎﺭﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮﻣﺴﻠﺴﻞ ﺣﺮﮐﺖ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ . ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻥ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎﭨﯿﺴﭧ ﮐﺮﻭﺍﯾﺎ ﺗﻮ ﻧﻤﮑﯿﻦ ﭘﺎﻧﯽ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﭨﮭﯿﮏ ﺗﮭﺎ . ﺟﺒﮑﮧ ﻣﯿﭩﮭﺎﭘﺎﻧﯽ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮﭼﮑﺎﺗﮭﺎ . ﻧﻤﮑﯿﻦ ﭘﺎﻧﯽ ﻓﻠﭩﺮﮐﺮﮐﮯ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﻗﺎﺑﻞ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﻟﯿﺎﮔﯿﺎ . ﺍﺱ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮐﮯﺑﻌﺪ ﺧﺪﺍﺋﯽ ﺣﮑﻤﺖ ﻋﻤﻠﯽ ﺑﺨﻮﺑﯽ ﺳﻤﺠﮫ ﺁﮔﺌﯽ .
ﺍﮔﺮﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﮐﺎﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﭩﮭﺎﮐﺮﺩﯾﺎﺟﺎﮰ . ﻣﺪﻭﺟﺰ ﮐﺎﺳﻠﺴﻠﮧ ﺭﻭﮎ ﺩﯾﺎﺟﺎﮰ ﺗﻮ ﺳﻤﻨﺪﺭﯼ ﭘﺎﻧﯽ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮﮐﺮﺗﻌﻔﻦ ﺯﺩﮦ ﻓﻀﺎﭼﮭﻮﮌﮮ ﮔﺎﺟﺲ ﺳﮯ ﺩﻧﯿﺎﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻟﻮﮒ ﻣﮩﻠﮏ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﺎﺷﮑﺎﺭﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ . ﻧﻈﺎﻡ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﻌﻄﻞ ﮨﻮﺟﺎﮰ ﮔﯽ . ﺳﺎﺋﻨﺴﯽ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻧﻤﮑﯿﻦ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﻤﻨﺪﺭﯼ ﺣﯿﺎﺕ ﮐﺎﻻﺯﻣﯽ ﺟﺰﻭ ﮨﮯ . ﻋﻼﻭﮦ ﺍﺯﯾﮟ ﺳﻤﻨﺪﺭﯼ ﻧﺎﯾﺎﺏ ﺟﮍﯼ ﺑﻮﭨﯿﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﻗﺪﺭﺗﯽ ﺫﺧﺎﺋﺮﻧﻤﮑﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﺑﺪﻭﻟﺖ ﭘﺮﻭﺭﺵ ﭘﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ . ﺳﻮﻧﮯ ﭼﺎﻧﺪﯼ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﺳﻤﻨﺪﺭﯼ ﭘﻮﺩﺍ " ﻣﺮﺟﺎﻥ " ﻧﻤﮑﯿﺎﺗﯽ ﺟﺰﺋﯿﺎﺕ ﭘﺮﭘﺮﻭﺍﻥ ﭼﮍﮬﺘﺎ ﮨﮯ . ﻧﻤﮑﯿﻦ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﻤﻨﺪﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎﻣﯿﮟ ﺭﻭﺡ ﺟﯿﺴﯽ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ
ﺭﺏ ﮐﺮﯾﻢ ﻧﮯ ﺳﯿﻨﮑﮍﻭﮞ ﺳﺎﻝ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﯽ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮﺻﺤﯿﺢ ﺳﺎﻟﻢ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﯿﻠﮱ ﭼﺎﺭ ﻃﺮﺡ ﮐﺎﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎﮨﮯ
1 ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﺑﺨﺎﺭﺍﺕ ﺑﻨﺎﮐﺮﺟﺮﺍﺛﯿﻢ ﺳﮯ ﭘﺎﮎ ﮐﯿﺎﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ . ﺑﺎﺩﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺗﻮﺳﻂ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﺩﺭﺍﺯ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﻃﻠﺐ ﭘﻮﺭﯼ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﻧﯿﺰ ﻭﮨﺎﮞ ﺯﻣﯿﻨﯽ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﺑﯿﻠﻨﺲ ﺑﮭﯽ ﺑﺮﺍﺑﺮﮐﯿﺎﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
2 ﺗﯿﺰ ﮨﻮﺍﺅﮞ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﻧﯿﭽﻠﯽ ﺳﻄﺢ ﮐﻮ ﺍﻭﭘﺮﻻﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ . ﺟﺲ ﺳﮯ ﺧﻼﺋﯽ ﺑﮭﻨﻮﺭ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ . ﺟﺴﮯ ﭘﺮﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﮱ ﺍﻭﭘﺮﯼ ﭘﺎﻧﯽ ﻧﯿﭽﮯ ﭼﻼ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ .
3 ﺳﻤﻨﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﺨﺼﻮﺹ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﮨﯿﮟ . ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻃﺮﻑ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﺎﮐﺖ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺣﺼﮧ ﻧﮩﺮﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﺑﮩﺘﮧ ﮨﻮﺍ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺟﮕﮧ ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ . ﺍﺳﮯ ﺑﺤﺮﯼ " ﺭﻭ " ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ .
4 ﮐﺸﺶ ﺛﻘﻞ ﺍﻭﺭ ﮐﺸﺶ ﻗﻤﺮﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮﻣﺴﻠﺴﻞ ﺣﺮﮐﺖ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ . ﺟﺲ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﺗﺎﺯﮔﯽ ﺑﺮﻗﺮﺍﺭ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ .
ﺑﮯﺷﮏ ﺍﻟﻠﮧ ﺑﮩﺘﺮﺣﮑﻤﺖ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ.

7
شاعری / حبیب جالب
« on: July 18, 2020, 11:57:16 AM »
وہ دیکھنے مجھے آنا تو چاہتا ہوگا
مگر زمانے کی باتوں سے ڈر گیا ہوگا
اسے تھا شوق بہت مجھ کو اچھا رکھنے کا
یہ شوق اوروں کو شاید برا لگا ہوگا
کبھی نہ حد ادب سے بڑھے تھے دیدہ و دل
وہ مجھ سے کس لیے کسی بات پر خفا ہوگا
مجھے گمان ہے یہ بھی یقین کی حد تک
کسی سے بھی نہ وہ میری طرح ملا ہوگا
کبھی کبھی تو ستاروں کی چھاؤں میں وہ بھی
مرے خیال میں کچھ دیر جاگتا ہوگا
وہ اس کا سادہ و معصوم والہانہ پن
کسی بھی جگ میں کوئی دیوتا بھی کیا ہوگا
نہیں وہ آیا تو جالبؔ گلہ نہ کر اس کا
نہ جانے کیا اسے درپیش مسئلہ ہوگا
حبیب جالب

8
شاعری / مظفر وارثی
« on: July 18, 2020, 11:35:25 AM »
یہی ہے  زندگی کچھ  خواب ، چند  اُمیدیں
انہی کھلونوں سےتُم بھی بہل سکو تو چلو
(مظفر وارثی)

9
القرآن و حدیث نبوی / نفس کی اقسام
« on: May 15, 2020, 01:25:01 PM »
نفس کی  اقسام :
نفس کی سات اقسام ہیں جنکے نام درج ذیل ہیں :
1۔ نفس امارہ
2۔ نفس لوامہ
3۔ نفس ملھمہ
4۔ نفس مطمئنہ
5۔ نفس راضیہ
6۔ نفس مرضیہ
7۔ نفس کاملہ
#نفس_امارہ پہلا نفس ہے_
 یہ سب سے زیادہ گناہوں کی طرف مائل کرنے والا اور دنیاوی رغبتوں کی جانب کھینچ لے جانے والا ہے_ ریاضت اور مجاہدہ سے اس کی برائی کے غلبہ کو کم کر کے جب انسان نفس امارہ کے دائرے سے نکل آتا ہے تو #لوامہ کے مقام پر فائز ہو جاتا ہے_
#نفس_لوامہ:
  اس مقام پر دل میں نور پیدا ہو جاتا ہے۔ جو باطنی طور پر ہدایت کا باعث بنتا ہے جب نفس لوامہ کا حامل انسان کسی گناہ یا زیادتی کا ارتکاب کر بیٹھتا ہے تو اس کا نفس اسے فوری طور پر سخت ملامت کرنے لگتا ہے اسی وجہ سے اسے لوامہ یعنی سخت ملامت کرنے والا کہتے ہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس نفس کی قسم کھائی ہے
وَلَا اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِO
اور میں نفس لوامہ کی قسم کھاتا ہوں۔
 القيامة، 75 : 2
#تیسرا_نفس__نفس_ملہمہ ہے_
 جب بندہ ملہمہ کے مقام پر فائز ہوتا ہے تو اس کے داخلی نور کے فیض سے دل اور طبعیت میں نیکی اور تقوی کی رغبت پیدا ہو جاتی ہے_
 #چوتھا_نفس_مطمئنہ_ہے
 جو بری خصلتوں سے بالکل پاک اور صاف ہو جاتا ہے اور حالت سکون و اطمینان میں آجاتا ہے۔
یہ نفس بارگاہ الوہیت میں اس قدر محبوب ہے کہ حکم ہوتا ہے :
يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُO ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ.
اے نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ آ۔
 الفجر، 89 : 27، 28
یہ نفس مطمئنہ اولیاء اللّٰہ کا نفس ہے _ یہی ولایت صغریٰ کا مقام ہے۔
اس کے بعد #نفس #راضیہ، #مرضیہ اور #کاملہ یہ سب ہی نفس مطمئنہ کی اعلیٰ حالتیں اور صفتیں ہیں اس مقام پر بندہ ہر حال میں اپنے رب سے راضی رہتا ہے اس کا ذکر ان الفاظ میں کیا گیا ہے۔
ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةًO
اے نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ آ اس حال میں کہ تو اس سے راضی ہو۔
 الفجر، 89 : 28
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
copied...

10
صدقہ کیا ہے ؟ / صدقہ ﮐﯿﻮں ضروری ہے؟
بسْــــــــمِ ﷲِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيـــــْــمِ
السَـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه ُ, میرے پیارے محترم عزیز بھائیوں اور پیاری بہنوں ! ایک سوال کہ صدقہ ﮐﯿﻮں ضروری ہے ؟ اوراگراس کو ادا کرنے کی اِستطاعت نہ ہوتوکیا کریں ؟ .... حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمارے پیارے رسول اکرم حضرت محمّد مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم نے فرمایا : "ہر مسلمان کے لیے صدقہ ضروری ہے," ..... صحابہؓ کرام رضوان اللہ اجمعین عرض گزار ہوئے کہ اگر کوئی شخص اِس کی اِستطاعت نہ رکھے تو؟ ...... آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : " اپنے ہاتھوں سے کام کرے، جس سے اپنی ذات کو فائدہ پہنچائے اور صدقہ بھی کرے," ..... صحابہؓ کرام رضوان اللہ اجمعین نے عرض کیا : اگر اس کی طاقت بھی نہ ہو یا ایسا نہ کر سکے تو؟ ...... آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :" ضرورت مند اور محتاج کی مدد کرے" ..... صحابہؓ کرام رضوان اللہ اجمعین عرض گزار ہوئے: اگر ایسا نہ کر سکے تو؟ ...... آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :" اسے چاہیے کہ خیر کا حکم کرے یا فرمایا کہ نیکی کا حکم دے" ...... صحابہؓ کرام رضوان اللہ اجمعین نے پھر عرض کیا : اگر یہ بھی نہ کر سکے تو؟ ..... آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : "وہ برائی سے رکا رہے کیونکہ یہی اس کے لیے صدقہ ہے۔" (أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب الأدب، باب کل معروف صدقة ، 5 / 2241)
1. دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]
2. اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]
3. بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]
4. گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]
5. کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]
6. راستے سے پتھر,کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
7. مدد کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]
8. اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]
9. بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]
10. لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
11. سُبحَانَ اللّهِ کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
12.الْحَمْدُ لِلَّهِ کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
13. اللَّهُ أَكْبَرُ کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
14. ﺃَﺳْﺘَﻐْﻔِﺮُ ﺍﻟﻠَّﻪَ کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
15. نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
16. برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]
17. ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 55]
18. دو لوگوں کے درمیان انصاف کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]
19. کسی آدمی کو سواری پر بٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوانا صدقہ ہے ۔ [بخاری: 2518]
20. اچھی بات کہنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2589]
21. نماز کے لئے چل کر جانے والا ہر قدم صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]
22. راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]
23. خود کھانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]
24. اپنے بیٹے کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]
25. اپنی بیوی کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]
26. اپنے خادم کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]
27. کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [نسائی: 253]
28. اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]
29. پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434]
30. اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434]
31. ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے۔ [ابو داﺅد: 5243]
32. آپس میں صلح کروانا صدقہ ہے۔ [بخاری - تاریخ: 259/3]
33. تمہارے درخت یا فصل سے جو کچھ کھائے وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ [مسلم: 1553]
34. بھوکے کو کھانا کھلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3367]
35. پانی پلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3368]
36. دو مرتبہ قرض دینا ایک مرتبہ صدقہ دینے کے برابر ہے۔ [ابن ماجہ: 3430]
37. کسی آدمی کو اپنی سواری پر بٹھا لینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1009]
38. گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]
39. ضرورت مند کے کام آنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]
40. علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا صدقہ ہے۔ [ابن ماجہ: 243]

اے اللہ ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے, اللہ عزوجل ہمیں رسول اللہ ﷺ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرما, یا ذوالجلال والاکرام یاالله ! ہماری دعائیں اپنی شان کے مطابق قبول فرما۔
 بِرَحْمَتِكَ يَآ أَرْحَمَ الرَّحِمِينَ آمِينْ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن
copied...

11
Sheikhupura News / توجہ اور رائے درکار ہے
« on: May 15, 2020, 11:34:48 AM »
توجہ اور رائے درکار ہے :
از قلم:شبیر حسین بٹ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ۔۔۔۔
مجھے امید ہے آپ سب نے پاکستان میں بننے والی پانچوں موٹرویز کا سفر کیا ہوگا یا کم از کم لاہور سے اسلام آباد کی موٹروے کا سفر تو کیا ہی ہوگا.
کبھی آپ نے غور کیا کہ موٹروے کے دونوں طرف جو باؤنڈری کے اندر زمین ہے وہ دو ایکڑ پر محیط ہےاور اس پہ سفیدہ لگا ہوا ہے. مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اس سفیدے کا کیا فائدہ ہے.
انتہائی زرخیز زمین ہے پھر سفیدہ لگانے کی بات کچھ سمجھ نہیں آتی.
اگر موٹر وے "ون "جو پشاور سے اسلام باد تک ہے اس کے گرد آڑو, زیتون, انار, کالی مرچ, اور سیب وغیرہ کے پودے لگا دیے جائیں جن کے لئے وہاں کی آب و ہوا ساز گار ہے تو کتنی خوبصورتی ہوگی اور کتنا زیادہ فروٹ بھی حاصل ہوجائے گا.
 اسی طرح موٹروے" ٹو" پہ اسلام آباد سے کلر کہار تک صنوبر اور لوکاٹ بڑا زبردست ہو سکتا....
لِلہ سے لے کر بھیرہ تک بیری کا درخت بہت کامیاب ہے.....
اسی پہ بھیرہ سے لے کر پنڈی بھٹیاں تک مسمی, کنو, سنگترہ اور گریٹ فروٹ بہت کامیاب ریے گا.
 پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک امرود, فالسہ, لیچی, انگور اور جامن بہترین پرورش پا سکتے.
موٹروے" تھری" پہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور موٹروے "فور" پہ لاہور سے عبدالحکیم اور فیصل آباد سے عبدالحکیم پہ بھی امرود, آم, جامن, فالسہ ,بیری اور شہتوت وغیرہ کامیاب پودے رہیں گے.
 موٹروے" فائیو "ملتان سے سکھر پہ بھی بہت اعلٰی اقسام کےکھجور اور آم کے درخت لگائے جا سکتے, جیسے کہ آپ کو پتہ ہوگا آم پھلوں کا بادشاہ ہے اور اس کی 100 سے زیادہ اقسام ہیں لہذا اس پہ یہ ساری اقسام لگائی جا سکتی ہیں.
 اب دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کی ان پھل دار پودوں کی نگہداشت کون کرے گا تو اس کے لئے مالی بھی رکھے جا سکتے ہیں, یا پھر باغات ٹھیکے پر دئیے جا سکتے ہیں اس طرح ملک پہ بوجھ بھی نہیں بنے گا الٹا یہ پھل دار درخت گورنمنٹ کو منافع دیں گے. اور ہزاروں لوگوں کو روز گار ملے گا.
 اور مزید برآں پھل پورے ملک میں سستا ھو جائے گا اور پھر حکومت اسے ایکسپورٹ بھی کر سکتی ھے۔
اگر یہ بات پسند آئے تو پلیز اس کو زیادہ سے زیادہ شئر کریں تاکہ حکمرانوں تک یہ آواز پہنچ سکے.
میری مدد کریں زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ کسی ذمہ دار تک پہنچ سکے ۔
شکریہ۔.....
منقول

12
💐حدیث نبوی💐
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ستر  اہل صفہ کو دیکھا، ان میں سے کسی کے پاس جسم کے اوپر کا پورا حصہ چھپانے کے لئے چادر نہیں تھی، کسی کے پاس نچلا دھڑ ڈھانکنے کے لئے آزار ( پاجامہ،، تہ بند اور شلوار وغیرہ) ہوتی یا چادر جسے وہ اپنی گردنوں میں باندھ لیتے،وہ کپڑا کسی کی نصف پنڈلی تک پہنچتا اور کسی کے ٹخنوں تک، پس وہ اسے اپنے ہاتھ سے اکٹھا کرکے رکھتے کہ کہیں ان کا قابل ستر حصہ عریاں نہ ہو جائے۔
(صحیح بخاری،کتاب المساجد، ح-442 )
 🌷 القرآن🌷
اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان رحم فرمانے والا ہے-
قسم ہے تارے کی جبکہ وہ غروب ہؤا، تمہارا رفیق نہ بھٹکا ہے نہ بہکا ہے- وہ اپنی خواہش نفس سے نہیں بولتا، یہ تو ایک وحی ہے جو اس پر نازل کی جاتی ہے- اسے زبردست قوت والے نے تعلیم دی ہے جو بڑا صاحب حکمت ہے- وہ سامنے آکھڑا ہؤا جبکہ وہ بالائی افق پر تھآ،پھر قریب آیا اور اوپر معلق ہو گیا، یہاں تک کہ دو کمانوں کے برابر یا اس سے کچھ کم فاصلے رہ گیا-
(پارہ-27,النجم- 1 تا 11 )
السَّلَامُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُه   
اللھم اجرنی من النار۔
یااللہﷻ
ماہ صیام المبارک  کی با برکت گھڑی میں ہم سب کو اپنی رحمت و مغفرت سے فیضیاب فرما،
ہمیں تمام جسمانی و روحانی بیماریوں سے شفاء عطا فرما، رزق حلال میں فراخی بخش دے،
 تمام بیماروں کو شفاء کاملہ وعاجلہ عطا فرما۔ دنیا و آخرت کی کامیابیاں اور تمام  بھلائیاں ہمیں عطاکر-
ہماری اور ہمارے والدین ودگر اعزہ اقرب جو ایمان کی حالت میں وفات پاگئے ان سب کی کامل مغفرت فرما، آخرت میں ہمارے ساتھ بھی عفو درگزر اور احسان کا معاملہ فرما.
 آمین یا رب العالمین
🥦صبح بخیر🥦

13
شیخوپورہ:حکومت پنجاب کے احکامات کے پاسداری، امن وامان کی صورتحال اور کورنا وائرس سے بچاؤ بارے ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے شیخوپورہ پولیس،ضلعی انتظامیہ، رینجر ز اورپاک فوج نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا جس کی قیادت ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی کپٹن (ر) عامر خان نیازی نے کی۔فلیگ مارچ میں شیخوپورہ پولیس،ضلعی انتظامیہ،ایلیٹ فورس ،ڈالفن سکواڈ، ٹریفک پولیس، اور پاک فوج کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔فلیگ مارچ کے دوران بازاروں،مارکیٹوں میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے حکومتی   ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔ فلیگ مارچ کا مقصد رمضان المبارک کے آخری عشرہ اوریوم علی ؓ پر سکیورٹی انتظامات سمیت کورونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں  ایس اوپیز پر عملدرآمد کویقینی بنانا ہے۔اس نازک صورت حال میں کورونا سے بچاؤ کی تدابیرپرعمل کرنا ہر فرد پر لازم ہے جس پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔کسی کو خلاف ورزی کرنے کی ہرگز اجاز ت نہیں ہے۔ کاروبار کی آڑ میں انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی اس سلسلہ میں تاجر برادری اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کریں اورایس او پیز پر عمل کریں۔ خلاف ورزی کی صورت  میں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا ہو گا
۔ترجمان پولیس شیخوپورہ

14
کورونا وبائی مرض / کورونا وبائی بحران

Pages: [1]